Surah Al-Humaza with Urdu translation
The Traducer · surah 104 of 114 · Makki · 9 verses · begins in para 30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلࣱ لِّكُلِّ هُمَزَةࣲ لُّمَزَةٍ ﴿١﴾
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے (104:1)
ٱلَّذِي جَمَعَ مَالࣰ ا وَعَدَّدَهُۥ ﴿٢﴾
جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے (104:2)
يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ ﴿٣﴾
(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا (104:3)
كَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ ﴿٤﴾
ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا (104:4)
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ ﴿٥﴾
اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ (104:5)
نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ ﴿٦﴾
وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (104:6)
ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ ﴿٧﴾
جو دلوں پر جا لپٹے گی (104:7)
إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةࣱ ﴿٨﴾
(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے (104:8)
فِي عَمَدࣲ مُّمَدَّدَةِۭ ﴿٩﴾
(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں (104:9)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.