Surah Al-Kaafiroon with Urdu translation
The Disbelievers · surah 109 of 114 · Makki · 6 verses · begins in para 30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ ﴿١﴾
(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو (109:1)
لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ ﴿٢﴾
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا (109:2)
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ ﴿٣﴾
اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے (109:3)
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدࣱ مَّا عَبَدتُّمۡ ﴿٤﴾
اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں (109:4)
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ ﴿٥﴾
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں (109:5)
لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِيَ دِينِ ﴿٦﴾
تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر (109:6)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.