Surah Al-Maa'un with Urdu translation
Almsgiving · surah 107 of 114 · Makki · 7 verses · begins in para 30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ ﴿١﴾
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ (107:1)
فَذَٰلِكَ ٱلَّذِي يَدُعُّ ٱلۡيَتِيمَ ﴿٢﴾
یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (107:2)
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ ﴿٣﴾
اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا (107:3)
فَوَيۡلࣱ لِّلۡمُصَلِّينَ ﴿٤﴾
تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے (107:4)
ٱلَّذِينَ هُمۡ عَن صَلَاتِهِمۡ سَاهُونَ ﴿٥﴾
جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں (107:5)
ٱلَّذِينَ هُمۡ يُرَآءُونَ ﴿٦﴾
جو ریا کاری کرتے ہیں (107:6)
وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ ﴿٧﴾
اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے (107:7)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.