Surah Al-Mursalaat with Urdu translation
The Emissaries · surah 77 of 114 · Makki · 50 verses · begins in para 29
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفࣰ ا ﴿١﴾
ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں (77:1)
فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفࣰ ا ﴿٢﴾
پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں (77:2)
وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشۡرࣰ ا ﴿٣﴾
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں (77:3)
فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقࣰ ا ﴿٤﴾
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں (77:4)
فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا ﴿٥﴾
پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں (77:5)
عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا ﴿٦﴾
تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے (77:6)
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعࣱ ﴿٧﴾
کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی (77:7)
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ ﴿٨﴾
جب تاروں کی چمک جاتی رہے (77:8)
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ ﴿٩﴾
اور جب آسمان پھٹ جائے (77:9)
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ ﴿١٠﴾
اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں (77:10)
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ ﴿١١﴾
اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں (77:11)
لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ ﴿١٢﴾
بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟ (77:12)
لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ ﴿١٣﴾
فیصلے کے دن کے لئے (77:13)
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ﴿١٤﴾
اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ (77:14)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿١٥﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے (77:15)
أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿١٦﴾
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا (77:16)
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿١٧﴾
پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں (77:17)
كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ ﴿١٨﴾
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں (77:18)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿١٩﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:19)
أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءࣲ مَّهِينࣲ ﴿٢٠﴾
کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟ (77:20)
فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارࣲ مَّكِينٍ ﴿٢١﴾
اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا (77:21)
إِلَىٰ قَدَرࣲ مَّعۡلُومࣲ ﴿٢٢﴾
ایک وقت معین تک (77:22)
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ ﴿٢٣﴾
پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں (77:23)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٢٤﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:24)
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا ﴿٢٥﴾
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا (77:25)
أَحۡيَآءࣰ وَأَمۡوَٰتࣰ ا ﴿٢٦﴾
(یعنی) زندوں اور مردوں کو (77:26)
وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتࣲ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءࣰ فُرَاتࣰ ا ﴿٢٧﴾
(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا (77:27)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٢٨﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:28)
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٢٩﴾
جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو (77:29)
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلࣲّ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبࣲ ﴿٣٠﴾
(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں (77:30)
لَّا ظَلِيلࣲ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ ﴿٣١﴾
نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ (77:31)
إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرࣲ كَٱلۡقَصۡرِ ﴿٣٢﴾
اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل (77:32)
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتࣱ صُفۡرࣱ ﴿٣٣﴾
گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں (77:33)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٣٤﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:34)
هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ ﴿٣٥﴾
یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے (77:35)
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ ﴿٣٦﴾
اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں (77:36)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٣٧﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:37)
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ ﴿٣٨﴾
یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے (77:38)
فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدࣱ فَكِيدُونِ ﴿٣٩﴾
اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو (77:39)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٤٠﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:40)
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلࣲ وَعُيُونࣲ ﴿٤١﴾
بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے (77:41)
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ ﴿٤٢﴾
اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں (77:42)
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴿٤٣﴾
اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو (77:43)
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴿٤٤﴾
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں (77:44)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٤٥﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی (77:45)
كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ ﴿٤٦﴾
(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو (77:46)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٤٧﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:47)
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ ﴿٤٨﴾
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں (77:48)
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿٤٩﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (77:49)
فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ ﴿٥٠﴾
اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ (77:50)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.