Surah Al-Qiyaama with Urdu translation
The Resurrection · surah 75 of 114 · Makki · 40 verses · begins in para 29
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ ﴿١﴾
ہم کو روز قیامت کی قسم (75:1)
وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ ﴿٢﴾
اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے (75:2)
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ ﴿٣﴾
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟ (75:3)
بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ ﴿٤﴾
ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں (75:4)
بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ ﴿٥﴾
مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے (75:5)
يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ ﴿٦﴾
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟ (75:6)
فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ ﴿٧﴾
جب آنکھیں چندھیا جائیں (75:7)
وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ ﴿٨﴾
اور چاند گہنا جائے (75:8)
وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ ﴿٩﴾
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں (75:9)
يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ ﴿١٠﴾
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟ (75:10)
كَلَّا لَا وَزَرَ ﴿١١﴾
بےشک کہیں پناہ نہیں (75:11)
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ ﴿١٢﴾
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے (75:12)
يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ﴿١٣﴾
اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے (75:13)
بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةࣱ ﴿١٤﴾
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے (75:14)
وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ ﴿١٥﴾
اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے (75:15)
لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ ﴿١٦﴾
اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو (75:16)
إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ ﴿١٧﴾
اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے (75:17)
فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ ﴿١٨﴾
جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو (75:18)
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ ﴿١٩﴾
پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے (75:19)
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ ﴿٢٠﴾
مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو (75:20)
وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ ﴿٢١﴾
اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو (75:21)
وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ نَّاضِرَةٌ ﴿٢٢﴾
اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے (75:22)
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةࣱ ﴿٢٣﴾
(اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے (75:23)
وَوُجُوهࣱ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةࣱ ﴿٢٤﴾
اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے (75:24)
تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةࣱ ﴿٢٥﴾
خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے (75:25)
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِيَ ﴿٢٦﴾
دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے (75:26)
وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقࣲ ﴿٢٧﴾
اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے (75:27)
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ ﴿٢٨﴾
اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے (75:28)
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ ﴿٢٩﴾
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے (75:29)
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ ﴿٣٠﴾
اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے (75:30)
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ ﴿٣١﴾
تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی (75:31)
وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿٣٢﴾
بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا (75:32)
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ ﴿٣٣﴾
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا (75:33)
أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ ﴿٣٤﴾
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے (75:34)
ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰٓ ﴿٣٥﴾
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے (75:35)
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى ﴿٣٦﴾
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟ (75:36)
أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةࣰ مِّن مَّنِيࣲّ يُمۡنَىٰ ﴿٣٧﴾
کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟ (75:37)
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةࣰ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٣٨﴾
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا (75:38)
فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ ﴿٣٩﴾
پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت (75:39)
أَلَيۡسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧيَ ٱلۡمَوۡتَىٰ ﴿٤٠﴾
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟ (75:40)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.