Home / Quran / Abasa

Surah Abasa with Urdu translation

He frowned · surah 80 of 114 · Makki · 42 verses · begins in para 30

سُوْرَةُ عَبَسَ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ ﴿١﴾

(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے (80:1)

أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ ﴿٢﴾

کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا (80:2)

وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ ﴿٣﴾

اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا (80:3)

أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ ﴿٤﴾

یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا (80:4)

أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ ﴿٥﴾

جو پروا نہیں کرتا (80:5)

فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ ﴿٦﴾

اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو (80:6)

وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ ﴿٧﴾

حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں (80:7)

وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسۡعَىٰ ﴿٨﴾

اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا (80:8)

وَهُوَ يَخۡشَىٰ ﴿٩﴾

اور (خدا سے) ڈرتا ہے (80:9)

فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ ﴿١٠﴾

اس سے تم بےرخی کرتے ہو (80:10)

كَلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةࣱ ﴿١١﴾

دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے (80:11)

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ﴿١٢﴾

پس جو چاہے اسے یاد رکھے (80:12)

فِي صُحُفࣲ مُّكَرَّمَةࣲ ﴿١٣﴾

قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا) (80:13)

مَّرۡفُوعَةࣲ مُّطَهَّرَةِۭ ﴿١٤﴾

جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں (80:14)

بِأَيۡدِي سَفَرَةࣲ ﴿١٥﴾

لکھنے والوں کے ہاتھوں میں (80:15)

كِرَامِۭ بَرَرَةࣲ ﴿١٦﴾

جو سردار اور نیکو کار ہیں (80:16)

قُتِلَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَآ أَكۡفَرَهُۥ ﴿١٧﴾

انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے (80:17)

مِنۡ أَيِّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥ ﴿١٨﴾

اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟ (80:18)

مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ ﴿١٩﴾

نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا (80:19)

ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ ﴿٢٠﴾

پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا (80:20)

ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ ﴿٢١﴾

پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا (80:21)

ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ ﴿٢٢﴾

پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا (80:22)

كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَآ أَمَرَهُۥ ﴿٢٣﴾

کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا (80:23)

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ ﴿٢٤﴾

تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے (80:24)

أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَآءَ صَبࣰّ ا ﴿٢٥﴾

بے شک ہم ہی نے پانی برسایا (80:25)

ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقࣰّ ا ﴿٢٦﴾

پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا (80:26)

فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا حَبࣰّ ا ﴿٢٧﴾

پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا (80:27)

وَعِنَبࣰ ا وَقَضۡبࣰ ا ﴿٢٨﴾

اور انگور اور ترکاری (80:28)

وَزَيۡتُونࣰ ا وَنَخۡلࣰ ا ﴿٢٩﴾

اور زیتون اور کھجوریں (80:29)

وَحَدَآئِقَ غُلۡبࣰ ا ﴿٣٠﴾

اور گھنے گھنے باغ (80:30)

وَفَٰكِهَةࣰ وَأَبࣰّ ا ﴿٣١﴾

اور میوے اور چارا (80:31)

مَّتَٰعࣰ ا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ ﴿٣٢﴾

(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا (80:32)

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ ﴿٣٣﴾

تو جب (قیامت کا) غل مچے گا (80:33)

يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ ﴿٣٤﴾

اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا (80:34)

وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ ﴿٣٥﴾

اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے (80:35)

وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ ﴿٣٦﴾

اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے (80:36)

لِكُلِّ ٱمۡرِيࣲٕ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذࣲ شَأۡنࣱ يُغۡنِيهِ ﴿٣٧﴾

ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا (80:37)

وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ مُّسۡفِرَةࣱ ﴿٣٨﴾

اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے (80:38)

ضَاحِكَةࣱ مُّسۡتَبۡشِرَةࣱ ﴿٣٩﴾

خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں) (80:39)

وَوُجُوهࣱ يَوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةࣱ ﴿٤٠﴾

اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی (80:40)

تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ ﴿٤١﴾

(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی (80:41)

أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ ﴿٤٢﴾

یہ کفار بدکردار ہیں (80:42)

Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.