Home / Quran / At-Takwir

Surah At-Takwir with Urdu translation

The Overthrowing · surah 81 of 114 · Makki · 29 verses · begins in para 30

سُوْرَةُ التَّكْوِيْرِ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ ﴿١﴾

جب سورج لپیٹ لیا جائے گا (81:1)

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ ﴿٢﴾

جب تارے بےنور ہو جائیں گے (81:2)

وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ ﴿٣﴾

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے (81:3)

وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ ﴿٤﴾

اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی (81:4)

وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ ﴿٥﴾

اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے (81:5)

وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ ﴿٦﴾

اور جب دریا آگ ہو جائیں گے (81:6)

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ ﴿٧﴾

اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی (81:7)

وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ ﴿٨﴾

اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا (81:8)

بِأَيِّ ذَنۢبࣲ قُتِلَتۡ ﴿٩﴾

کہ وہ کس گناہ پرماری گئی (81:9)

وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿١٠﴾

اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے (81:10)

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ ﴿١١﴾

اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی (81:11)

وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ ﴿١٢﴾

اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی (81:12)

وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ ﴿١٣﴾

اور بہشت جب قریب لائی جائے گی (81:13)

عَلِمَتۡ نَفۡسࣱ مَّآ أَحۡضَرَتۡ ﴿١٤﴾

تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے (81:14)

فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ ﴿١٥﴾

ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں (81:15)

ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ ﴿١٦﴾

(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں (81:16)

وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ ﴿١٧﴾

اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے (81:17)

وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ ﴿١٨﴾

اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے (81:18)

إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولࣲ كَرِيمࣲ ﴿١٩﴾

کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے (81:19)

ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينࣲ ﴿٢٠﴾

جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے (81:20)

مُّطَاعࣲ ثَمَّ أَمِينࣲ ﴿٢١﴾

سردار (اور) امانت دار ہے (81:21)

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونࣲ ﴿٢٢﴾

اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں (81:22)

وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ ﴿٢٣﴾

بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے (81:23)

وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينࣲ ﴿٢٤﴾

اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں (81:24)

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنࣲ رَّجِيمࣲ ﴿٢٥﴾

اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں (81:25)

فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ ﴿٢٦﴾

پھر تم کدھر جا رہے ہو (81:26)

إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرࣱ لِّلۡعَٰلَمِينَ ﴿٢٧﴾

یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے (81:27)

لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ ﴿٢٨﴾

(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے (81:28)

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٢٩﴾

اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے (81:29)

Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.