Surah Al-Ghaashiya with Urdu translation
The Overwhelming · surah 88 of 114 · Makki · 26 verses · begins in para 30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ ﴿١﴾
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے (88:1)
وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ ﴿٢﴾
اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے (88:2)
عَامِلَةࣱ نَّاصِبَةࣱ ﴿٣﴾
سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے (88:3)
تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةࣰ ﴿٤﴾
دہکتی آگ میں داخل ہوں گے (88:4)
تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةࣲ ﴿٥﴾
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا (88:5)
لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعࣲ ﴿٦﴾
اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا) (88:6)
لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعࣲ ﴿٧﴾
جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے (88:7)
وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ نَّاعِمَةࣱ ﴿٨﴾
اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے (88:8)
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةࣱ ﴿٩﴾
اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل (88:9)
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةࣲ ﴿١٠﴾
بہشت بریں میں (88:10)
لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةࣰ ﴿١١﴾
وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے (88:11)
فِيهَا عَيۡنࣱ جَارِيَةࣱ ﴿١٢﴾
اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے (88:12)
فِيهَا سُرُرࣱ مَّرۡفُوعَةࣱ ﴿١٣﴾
وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے (88:13)
وَأَكۡوَابࣱ مَّوۡضُوعَةࣱ ﴿١٤﴾
اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے (88:14)
وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةࣱ ﴿١٥﴾
اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے (88:15)
وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ ﴿١٦﴾
اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی (88:16)
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ ﴿١٧﴾
یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں (88:17)
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ ﴿١٨﴾
اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے (88:18)
وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ ﴿١٩﴾
اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں (88:19)
وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ ﴿٢٠﴾
اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی (88:20)
فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرࣱ ﴿٢١﴾
تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو (88:21)
لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ ﴿٢٢﴾
تم ان پر داروغہ نہیں ہو (88:22)
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ﴿٢٣﴾
ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا (88:23)
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ ﴿٢٤﴾
تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا (88:24)
إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ ﴿٢٥﴾
بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے (88:25)
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم ﴿٢٦﴾
پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے (88:26)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.