Home / Quran / Al-A'laa

Surah Al-A'laa with Urdu translation

The Most High · surah 87 of 114 · Makki · 19 verses · begins in para 30

سُوْرَةُ الْاَعْلٰي

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى ﴿١﴾

(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو (87:1)

ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٢﴾

جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا (87:2)

وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ﴿٣﴾

اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا (87:3)

وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ ﴿٤﴾

اور جس نے چارہ اگایا (87:4)

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ ﴿٥﴾

پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا (87:5)

سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ﴿٦﴾

ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے (87:6)

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ ﴿٧﴾

مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی (87:7)

وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ ﴿٨﴾

ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے (87:8)

فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ ﴿٩﴾

سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو (87:9)

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ ﴿١٠﴾

جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا (87:10)

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى ﴿١١﴾

اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا (87:11)

ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ ﴿١٢﴾

جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا (87:12)

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ ﴿١٣﴾

پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا (87:13)

قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ﴿١٤﴾

بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا (87:14)

وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ﴿١٥﴾

اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا (87:15)

بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا ﴿١٦﴾

مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو (87:16)

وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرࣱ وَأَبۡقَىٰٓ ﴿١٧﴾

حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے (87:17)

إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ ﴿١٨﴾

یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے (87:18)

صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ﴿١٩﴾

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں (87:19)

Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.