Home / Quran / At-Taariq

Surah At-Taariq with Urdu translation

The Morning Star · surah 86 of 114 · Makki · 17 verses · begins in para 30

سُوْرَةُ الطَّارِقِ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم (86:1)

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾

اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے (86:2)

ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾

وہ تارا ہے چمکنے والا (86:3)

إِن كُلُّ نَفۡسࣲ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظࣱ ﴿٤﴾

کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں (86:4)

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾

تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے (86:5)

خُلِقَ مِن مَّآءࣲ دَافِقࣲ ﴿٦﴾

وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے (86:6)

يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾

جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے (86:7)

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرࣱ ﴿٨﴾

بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے (86:8)

يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾

جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے (86:9)

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةࣲ وَلَا نَاصِرࣲ ﴿١٠﴾

تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا (86:10)

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ ﴿١١﴾

آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے (86:11)

وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ ﴿١٢﴾

اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے (86:12)

إِنَّهُۥ لَقَوۡلࣱ فَصۡلࣱ ﴿١٣﴾

کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے (86:13)

وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ ﴿١٤﴾

اور بیہودہ بات نہیں ہے (86:14)

إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدࣰ ا ﴿١٥﴾

یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں (86:15)

وَأَكِيدُ كَيۡدࣰ ا ﴿١٦﴾

اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں (86:16)

فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا ﴿١٧﴾

تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو (86:17)

Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.