Surah Al-Inshiqaaq with Urdu translation
The Splitting Open · surah 84 of 114 · Makki · 25 verses · begins in para 30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ ﴿١﴾
جب آسمان پھٹ جائے گا (84:1)
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ ﴿٢﴾
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے (84:2)
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ ﴿٣﴾
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی (84:3)
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ ﴿٤﴾
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی (84:4)
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ ﴿٥﴾
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی) (84:5)
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحࣰ ا فَمُلَٰقِيهِ ﴿٦﴾
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا (84:6)
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ﴿٧﴾
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا (84:7)
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابࣰ ا يَسِيرࣰ ا ﴿٨﴾
اس سے حساب آسان لیا جائے گا (84:8)
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورࣰ ا ﴿٩﴾
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا (84:9)
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ ﴿١٠﴾
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا (84:10)
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورࣰ ا ﴿١١﴾
وہ موت کو پکارے گا (84:11)
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا ﴿١٢﴾
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا (84:12)
إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا ﴿١٣﴾
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا (84:13)
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ﴿١٤﴾
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا (84:14)
بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرࣰ ا ﴿١٥﴾
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا (84:15)
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ ﴿١٦﴾
ہمیں شام کی سرخی کی قسم (84:16)
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ ﴿١٧﴾
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی (84:17)
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ ﴿١٨﴾
اور چاند کی جب کامل ہو جائے (84:18)
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقࣲ ﴿١٩﴾
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے (84:19)
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴿٢٠﴾
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے (84:20)
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩ ﴿٢١﴾ ۩
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے (84:21)
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ ﴿٢٢﴾
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں (84:22)
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ ﴿٢٣﴾
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے (84:23)
فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٢٤﴾
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو (84:24)
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ ﴿٢٥﴾
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے (84:25)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.