Home / Quran / Al-Mutaffifin

Surah Al-Mutaffifin with Urdu translation

Defrauding · surah 83 of 114 · Makki · 36 verses · begins in para 30

سُوْرَةُ المُطَفِّفِيْنَ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَيۡلࣱ لِّلۡمُطَفِّفِينَ ﴿١﴾

ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے (83:1)

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ ﴿٢﴾

جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں (83:2)

وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ ﴿٣﴾

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں (83:3)

أَلَا يَظُنُّ أُوْلَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ ﴿٤﴾

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے (83:4)

لِيَوۡمٍ عَظِيمࣲ ﴿٥﴾

(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں (83:5)

يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٦﴾

جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے (83:6)

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِي سِجِّينࣲ ﴿٧﴾

سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں (83:7)

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سِجِّينࣱ ﴿٨﴾

اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟ (83:8)

كِتَٰبࣱ مَّرۡقُومࣱ ﴿٩﴾

ایک دفتر ہے لکھا ہوا (83:9)

وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿١٠﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (83:10)

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ ﴿١١﴾

(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں (83:11)

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ ﴿١٢﴾

اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے (83:12)

إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿١٣﴾

جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں (83:13)

كَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴿١٤﴾

دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے (83:14)

كَلَّآ إِنَّهُمۡ عَن رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذࣲ لَّمَحۡجُوبُونَ ﴿١٥﴾

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے (83:15)

ثُمَّ إِنَّهُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ ﴿١٦﴾

پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے (83:16)

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿١٧﴾

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے (83:17)

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ ﴿١٨﴾

(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں (83:18)

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ ﴿١٩﴾

اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟ (83:19)

كِتَٰبࣱ مَّرۡقُومࣱ ﴿٢٠﴾

ایک دفتر ہے لکھا ہوا (83:20)

يَشۡهَدُهُ ٱلۡمُقَرَّبُونَ ﴿٢١﴾

جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں (83:21)

إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ﴿٢٢﴾

بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے (83:22)

عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ﴿٢٣﴾

تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے (83:23)

تَعۡرِفُ فِي وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ ﴿٢٤﴾

تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے (83:24)

يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقࣲ مَّخۡتُومٍ ﴿٢٥﴾

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی (83:25)

خِتَٰمُهُۥ مِسۡكࣱۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَٰفِسُونَ ﴿٢٦﴾

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں (83:26)

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسۡنِيمٍ ﴿٢٧﴾

اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی (83:27)

عَيۡنࣰ ا يَشۡرَبُ بِهَا ٱلۡمُقَرَّبُونَ ﴿٢٨﴾

وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے (83:28)

إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجۡرَمُواْ كَانُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَضۡحَكُونَ ﴿٢٩﴾

جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے (83:29)

وَإِذَا مَرُّواْ بِهِمۡ يَتَغَامَزُونَ ﴿٣٠﴾

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے (83:30)

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓاْ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ ﴿٣١﴾

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے (83:31)

وَإِذَا رَأَوۡهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ ﴿٣٢﴾

اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں (83:32)

وَمَآ أُرۡسِلُواْ عَلَيۡهِمۡ حَٰفِظِينَ ﴿٣٣﴾

حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے (83:33)

فَٱلۡيَوۡمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنَ ٱلۡكُفَّارِ يَضۡحَكُونَ ﴿٣٤﴾

تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے (83:34)

عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ﴿٣٥﴾

(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے (83:35)

هَلۡ ثُوِّبَ ٱلۡكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ ﴿٣٦﴾

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا (83:36)

Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.