Home / Quran / Ash-Shams

Surah Ash-Shams with Urdu translation

The Sun · surah 91 of 114 · Makki · 15 verses · begins in para 30

سُوْرَةُ الشَّمْسِ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا ﴿١﴾

سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی (91:1)

وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا ﴿٢﴾

اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے (91:2)

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا ﴿٣﴾

اور دن کی جب اُسے چمکا دے (91:3)

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا ﴿٤﴾

اور رات کی جب اُسے چھپا لے (91:4)

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا ﴿٥﴾

اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا (91:5)

وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا ﴿٦﴾

اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا (91:6)

وَنَفۡسࣲ وَمَا سَوَّىٰهَا ﴿٧﴾

اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا (91:7)

فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا ﴿٨﴾

پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی (91:8)

قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا ﴿٩﴾

کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا (91:9)

وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا ﴿١٠﴾

اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا (91:10)

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ ﴿١١﴾

(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا (91:11)

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا ﴿١٢﴾

جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا (91:12)

فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا ﴿١٣﴾

تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو (91:13)

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا ﴿١٤﴾

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا (91:14)

وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا ﴿١٥﴾

اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں (91:15)

Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.