Home / Quran / Al-Lail

Surah Al-Lail with Urdu translation

The Night · surah 92 of 114 · Makki · 21 verses · begins in para 30

سُوْرَةُ الَّيْلِ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ ﴿١﴾

رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے (92:1)

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾

اور دن کی قسم جب چمک اٹھے (92:2)

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ ﴿٣﴾

اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے (92:3)

إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ ﴿٤﴾

کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے (92:4)

فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ﴿٥﴾

تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی (92:5)

وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ ﴿٦﴾

اور نیک بات کو سچ جانا (92:6)

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ ﴿٧﴾

اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے (92:7)

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ ﴿٨﴾

اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا (92:8)

وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ ﴿٩﴾

اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا (92:9)

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ ﴿١٠﴾

اسے سختی میں پہنچائیں گے (92:10)

وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ﴿١١﴾

اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا (92:11)

إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ ﴿١٢﴾

ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے (92:12)

وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ ﴿١٣﴾

اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں (92:13)

فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارࣰ ا تَلَظَّىٰ ﴿١٤﴾

سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا (92:14)

لَا يَصۡلَىٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى ﴿١٥﴾

اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے (92:15)

ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٦﴾

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا (92:16)

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى ﴿١٧﴾

اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا (92:17)

ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ﴿١٨﴾

جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو (92:18)

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةࣲ تُجۡزَىٰٓ ﴿١٩﴾

اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے (92:19)

إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ ﴿٢٠﴾

بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے (92:20)

وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ ﴿٢١﴾

اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا (92:21)

Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.