Surah Ad-Dhuhaa with Urdu translation
The Morning Hours · surah 93 of 114 · Makki · 11 verses · begins in para 30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلضُّحَىٰ ﴿١﴾
آفتاب کی روشنی کی قسم (93:1)
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ ﴿٢﴾
اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے (93:2)
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ﴿٣﴾
کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا (93:3)
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرࣱ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ ﴿٤﴾
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے (93:4)
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ ﴿٥﴾
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے (93:5)
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمࣰ ا فَـَٔاوَىٰ ﴿٦﴾
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) (93:6)
وَوَجَدَكَ ضَآلࣰّ ا فَهَدَىٰ ﴿٧﴾
اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا (93:7)
وَوَجَدَكَ عَآئِلࣰ ا فَأَغۡنَىٰ ﴿٨﴾
اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا (93:8)
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ ﴿٩﴾
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا (93:9)
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ ﴿١٠﴾
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا (93:10)
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ ﴿١١﴾
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا (93:11)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.