Surah Al-Aadiyaat with Urdu translation
The Chargers · surah 100 of 114 · Makki · 11 verses · begins in para 30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحࣰ ا ﴿١﴾
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں (100:1)
فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحࣰ ا ﴿٢﴾
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں (100:2)
فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحࣰ ا ﴿٣﴾
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں (100:3)
فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعࣰ ا ﴿٤﴾
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں (100:4)
فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا ﴿٥﴾
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں (100:5)
إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودࣱ ﴿٦﴾
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے (100:6)
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدࣱ ﴿٧﴾
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے (100:7)
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ ﴿٨﴾
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے (100:8)
۞أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ ﴿٩﴾
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے (100:9)
وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ ﴿١٠﴾
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے (100:10)
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذࣲ لَّخَبِيرُۢ ﴿١١﴾
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا (100:11)
Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani script, Hafs), used without changes. Urdu translation: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Please read the Quran with respect, and check with a printed mushaf or a scholar for study.